0
Monday 16 May 2011 21:13

دو پاکستانی شہریوں کے امریکی قاتل ریمنڈ ڈیوس کیس کے ورثاء کا سراغ مل گیا

دو پاکستانی شہریوں کے امریکی قاتل ریمنڈ ڈیوس کیس کے ورثاء کا سراغ مل گیا
 لاہور:امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے فہیم کے اہل خانہ کا سراغ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مل گیا ہے۔ مقتول فہیم کے ورثاء نے امریکی شہری سے دیت کی رقم کی وصولی کے بعد روپوشی اختیار کر لی تھی۔ فہیم کے ورثا نے اپنا آبائی علاقہ چھوڑ کر پاکستانی صوبے پنجاب کے ایک ضلع، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ مصطفی آباد میں رہائش اختیار کر لی تھی۔ میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتول فہیم کے والد کا کہنا ہے کہ ہم پر کسی کا پریشر نہیں، ہم نے جو کچھ بھی کیا پاکستان کے مفاد میں کیا ہے، ہم نے امریکی سی آئی اے ایجنٹ سے کوئی ملاقات نہیں کی جو کیا حکومت نے کیا۔ انہوں نے کہا ریمنڈ ڈیوس کو معاف کرنا ان کا حق تھا جو انھوں نے استعمال کیا ان کے مطابق دیت کی رقم حکومتی عہدے داروں نے دی۔ ان پر کسی کا دباﺅ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم دیت کی رقم وصول نہ کرتے تو بھی حکومت نے اسے رہا کر دینا تھا۔ ہمیں ساری صورتحال کا اندازہ تھا کہ ہمارے ماننے یا نہ ماننے سے اس قاتل پر کوئی فرق نہیں پڑنا، اس نے ہر صورت رہا ہی ہونا ہے تو ہم نے اس سے دیت لینا ہی مناسب سمجھا اور اس کو حکومت نے رہا کر دیا۔ ہم کسی بھی امریکی سے نہیں ملے بلکہ سارے معاملات حکومت نے خود طے کئے اور ہمیں رقم لا کر دی کہ یہ امریکہ کی جانب سے دیت ہے۔
مقتول فہیم کے ورثاء کے حوالے سے اہل محلہ نے"اسلام ٹائمز" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں نہیں پتہ تھا کہ یہ لوگ فہیم کے وارث ہیں اور یہاں چھپے ہوئے ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے آپ کو تاجر ظاہر کیا اور کہا کہ ان کا کاروبار فیصل آباد میں ہے اور رہائش کے لئے انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا علاقہ منتخب کیا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ مکان جہاں مقتول فہیم کے وارث رہائش پذیر ہیں یہ نیا بنا تھا اور انہوں نے آ کر خریدا ہے۔ اہل محلہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے گھر خریدنے کے لئے منہ مانگی قیمت ادا کی اور اس سودے سے پہلے رعایت کرنے کے لئے بھی کوئی بحث مباحثہ نہیں کیا جس سے لگتا تھا کہ یہ بہت بڑی کاروباری فیملی ہے۔ لوگوں نے مزید بتایا کہ یہ لوگ کم ہی باہر نکلتے تھے اور زیادہ تر اندر ہی رہتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 72356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش