QR CodeQR Code

جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست میں 68 ویں نمبر پر شامل

10 May 2018 13:40

فہرست میں پہلے نمبر پر چین کے صدر شی جن پنگ، دوسرے نمبر پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور تیسرے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کردی گئی، جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام بھی شامل ہے۔ اس فہرست میں دنیا بھر کے تمام ممالک سے بااثر ترین افراد کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں صدور، سی ای اوز، اعلیٰ حکام، کھلاڑی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ اس سالانہ فہرست میں مجموعی طور پر 75 شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں سے 15 شخصیات نے پہلی دفعہ اس فہرست میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ اس فہرست میں ان شخصیات کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا بیانیہ مضبوط ہو اور لوگ ان کی شخصیت سے متاثر ہوں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس فہرست میں 68 ویں نمبر پر جگہ بنائی جس کی اہم وجہ پاکستان میں آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینا ہے۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر چین کے صدر شی جن پنگ، دوسرے نمبر پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور تیسرے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ علاوہ ازیں اس فہرست میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا نام بھی شامل ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 723619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/723619/جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-دنیا-کے-بااثر-ترین-افراد-کی-فہرست-میں-68-ویں-نمبر-پر-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org