0
Thursday 10 May 2018 14:55

کٹھوعہ سانحہ کے ملزمان کے حق میں احتجاجوں اور دھرنوں سے عدالت کا فیصلہ نہیں بدلیگا، جیتندر سنگھ

کٹھوعہ سانحہ کے ملزمان کے حق میں احتجاجوں اور دھرنوں سے عدالت کا فیصلہ نہیں بدلیگا، جیتندر سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کٹھوعہ آبرو ریزی و بہیمانہ قتل واقعہ پر ہر طرف سے سیاست ہو رہی ہے۔ انہوں نے ملزمان کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر کہا کہ دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں سے عدالت کے فیصلے نہیں بدلتے ہیں۔ جتیندر سنگھ نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس واقعہ کو سنجیدگی سے بحث میں لانے کی بجائے سیاسی انداز میں بحث میں لایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا "یہ کیس اس وقت عدالت میں ہے، ہمارا ماننا ہے کہ جو بھی خطاکار ہے اس کو برابر سزا ملنی چاہیئے لیکن اگر کوئی بےگناہ ہے تو اسے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے"۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ جن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے وہ بے گناہ ہیں تو اُن کے حق میں لڑائی عدالت میں ہونی چاہیئے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ تو فیصلہ ان نا تجربہ کار سیاستدانوں کو کرنا ہے کہ بے گناہ کو بچانے کا صحیح طریقہ عدالت میں کیس کو صحیح طریقے سے پیش کرنا ہے یا گلی محلے میں احتجاج کرنا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا اور احتجاج کرنے سے عدالت کے فیصلے بدلتے نہیں ہیں۔ اُن کا اشارہ ظاہری طور پر بی جے پی کے سینئر لیڈر چودھری لال سنگھ کی طرف تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پیر کے روز کٹھوعہ کیس کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے سے انکار کرتے ہوئے کیس کی سماعت کٹھوعہ سے پٹھان کوٹ کی عدالت میں منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت میں بنچ نے اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم سنایا۔
خبر کا کوڈ : 723642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش