QR CodeQR Code

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات شروع، ڈائریکٹر جنرل بلڈنگز اتھارٹی آج طلب

10 May 2018 16:37

نیب کراچی نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سمیت دیگر افسران کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس کے تحت شہر کے اہم علاقوں جمشید ٹاؤن، ناظم آباد، کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں ہائی رائز بلڈنگ اور منظور کردہ رہائشی منصوبوں کے ریکارڈ کی چھان بین کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے (بلڈنگز اتھارٹی) کو طلب کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معاشی دارالحکومت کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے افسران کے گرد گھیرا تنگ، نیب نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو آج طلب کرلیا۔ نیب کراچی نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سمیت دیگر افسران کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس کے تحت شہر کے اہم علاقوں جمشید ٹاؤن، ناظم آباد، کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں ہائی رائز بلڈنگ اور منظور کردہ رہائشی منصوبوں کے ریکارڈ کی چھان بین کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے (بلڈنگز اتھارٹی) کو طلب کیا ہے، نیب نے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں بلڈنگ پلانز اور دیگر ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 723690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/723690/کراچی-میں-غیر-قانونی-تعمیرات-کی-تحقیقات-شروع-ڈائریکٹر-جنرل-بلڈنگز-اتھارٹی-آج-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org