QR CodeQR Code

ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو باقی رہنا چاہیئے

ایران کے خلاف نئی پابندیاں روس امریکہ تعلقات کو خراب کردیں گی، سرگئی لاوروف

10 May 2018 17:13

روس کے وزیر خارجہ نے جرمنی کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں صیہونی حکومت اور ایران کے درمیان ہونے والی جھڑپوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جرمنی کے وزیر خارجہ ہایکوماس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف لگائی جانے والی نئی پابندیاں خطے کی صورتحال کو مخدوش کردیں گی اور روس امریکہ تعلقات پر منفی اثر ڈالیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی تہران کے خلاف لگائی جانے والی یک طرفہ پابندیوں کے سلسلے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ ایران کے جوہری معاہدے کو ختم کرنے کا امریکی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مخالف ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان موجودہ جنگی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدہ میں باقی رہنا چاہتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 723696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/723696/ایران-کے-خلاف-نئی-پابندیاں-روس-امریکہ-تعلقات-کو-خراب-کردیں-گی-سرگئی-لاوروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org