QR CodeQR Code

آئی ایس او کا صوبائی کنونشن کل سے سکھر سندھ میں ہوگا

10 May 2018 18:33

مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی نے صوبہ بھر کی جامعات اور یونٹس میں طلبہ کو دعوت دی۔ انہوں نے کنونشن کے پروگرامات کے بارے بتایا کہ کنونشن کے پہلے روز شب شہداء منعقد ہوگی جس میں سانحہ سیہون، سانحہ شکارپور، ڈی آئی خان، پارہ چنار، کوئٹہ سمیت پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمینار منعقد ہوگا جس سے علامہ اقتدار حسین نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 2 روزہ امام مہدی صوبائی کنونشن کل سے سکھر میں ہوگا۔ کنونشن میں صوبہ بھر سے امامیہ طلبہ شریک ہوں۔ کنونشن کے سلسلہ میں لاہور میں جائزہ اجلاس منعقد ہوگا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ رابطہ اور تشہیری  مہم سے سیکڑوں طلبہ کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی نے صوبہ بھر کی جامعات اور یونٹس میں طلبہ کو دعوت دی۔ انہوں نے کنونشن کے پروگرامات کے بارے بتایا کہ کنونشن کے پہلے روز شب شہداء منعقد ہوگی جس میں سانحہ سیہون، سانحہ شکارپور، ڈی آئی خان، پارہ چنار، کوئٹہ سمیت پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمینار منعقد ہوگا جس سے علامہ اقتدار حسین نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔ سیمینار میں سید رضا عباس شاہ اور عاطر حیدر نوحہ خوانی اور ترانہ شہادت پیش کریں گے۔ سیمینار میں شہداء کے ورثاء بھی شریک ہوںگے۔ کنونشن کے دوسرے روز مہدویت امید بشریت کانفرنس سکھر سٹی میں منعقد ہوگی جس سے علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حیدر علی جوادی، علامہ مقصود ڈومکی اور مرکزی صدر انصر مہدی خطاب کریں گے۔ کنونشن میں صوبہ بھر سے امامیہ طلباء، سابقین، علما کرام، دانشور، مذہبی سیاستدانوں کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 723713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/723713/آئی-ایس-او-کا-صوبائی-کنونشن-کل-سے-سکھر-سندھ-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org