QR CodeQR Code

سندھ کا 11 کھرب 44 ارب روپے کا بجٹ پیش، اپوزیشن کا شدید احتجاج

10 May 2018 19:18

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کیا آئین ہمیں پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے، چھٹے سال کا صرف 3 ماہ کا بجٹ پیش کر رہے ہیں، بجٹ اسٹیٹمنٹ پورے سال کا بنایا گیا ہے، جس کی مالیت 11 کھرب 44 ارب روپے ہے۔ سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس 3 بجے شروع ہونا تھا، تاہم اراکین کی عدم حاضری کے باعث تقریباً 2 گھنٹے تاخیر سے آغاز ہوا۔



اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیش کر رہی ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ کیا آئین ہمی اجازت دیتا ہے کہ پورے سال کا بجٹ پیش کریں، 11 کھرب 44 ارب روپے کا بجٹ پیش کر رہے ہیں، این ایف سی ڈھائی سال میں ختم ہوگیا، کے پی کے نے ہمیں بہت سپورٹ کیا۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور نامنظور، نامنظور کے نعرے لگائے، شور شرابے کے باوجود مراد علی شاہ بجٹ تقریر کے ساتھ ساتھ حزب اختلاف کو جواب بھی دیتے رہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایوان میں بجٹ 19-2018ء پیش کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کیا آئین ہمیں پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے، چھٹے سال کا صرف 3 ماہ کا بجٹ پیش کر رہے ہیں، بجٹ اسٹیٹمنٹ پورے سال کا بنایا گیا ہے، جس کی مالیت 11 کھرب 44 ارب روپے ہے۔ سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس 3 بجے شروع ہونا تھا، تاہم اراکین کی عدم حاضری کے باعث تقریباً 2 گھنٹے تاخیر سے آغاز ہوا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رواں سال پورے سندھ میں دہشتگردی کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا، پیپلز پارٹی نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں کرانے کا وعدہ پورا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ کا کل تخمینہ 343.90 ارب روپے لگایا گیا ہے، کل تخمینے کا 282 ارب روپے صوبائی بجٹ سے دیئے جائیں گے، جبکہ 46.894 ارب روپے غیر ملکی امداد کے منصوبوں سے ملیں گے، نئی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 50 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 15.02 ارب روپے ترقیاتی اسکیموں کیلئے فراہم کے جائیں گے، رواں سال 714 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کریں گے، 202 ارب روپے جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے مختص کئے ہیں، جبکہ 197 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں آمدن متوقع ہے، وفاقی حکومت سے 423 ارب روپے مل چکے ہیں۔ سندھ کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، صحت کیلئے غیر ترقیاتی مد میں 12.2 اور ترقیاتی مد میں 12.50 ارب روپے رکھے گئے ہیں، گزشتہ سال 5.12 ارب روپے کی لاگت سے 68 نئی اسکیمیں شروع کیں، غذائی قلت اور سوکھے کی بیماری سے بچنے کیلئے 5.1 ارب روپے مختص کر دیئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کیلئے 750 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، سالانہ ترقیاتی فنڈ میں سڑکوں کیلئے 25.77 ارب رکھے گئے ہیں۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا، بجٹ نامنظور، نامنظور کے نعرے لگائے اور ہلڑ بازی کی، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے تنبیہ کی کہ تہذیب کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں، لیڈر شپ کیخلاف بات کی تو دہشتگردی شمار ہوگی اور نتائج کی ذمہ داری پیپلز پارٹی نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 723727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/723727/سندھ-کا-11-کھرب-44-ارب-روپے-بجٹ-پیش-اپوزیشن-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org