0
Thursday 10 May 2018 20:23

خیبر ایجنسی، لنڈی کوتل میں جرگے کے دوران فائرنگ سے جرگہ ممبر جاں بحق، 2 زخمی

خیبر ایجنسی، لنڈی کوتل میں جرگے کے دوران فائرنگ سے جرگہ ممبر جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی لنڈی کوتل میں جرگے کے دوران فائرنگ سے ایک جرگہ ممبر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سدو خیل علاقے کے رہائشی رحمت اللہ اور عالمگیر کے مابین پچھلے کئی عرصے سے زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا، تنازعے کے حل کے لئے آج جرگہ ہو رہا تھا کہ اسی دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی۔ فائرنگ سے علاقے کے معروف شاعر اور جرگہ کے ممبر نیاز امین نیاز موقع پر جاں بحق جبکہ ایک اور جرگے کا رکن خان اکبر اور مخالف فریق کا فرد عبدالرحمان زخمی ہوئے ہیں۔ نیاز امین کا جنازہ آج شام کو 5 بجے سدوخیل میں ادا کیا گیا۔ واقعے کے بعد خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں جانب سے ایک ایک شخص کو حوالات میں بند کردیا۔
خبر کا کوڈ : 723743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش