0
Thursday 10 May 2018 20:27

ایبٹ آباد، سبزی منڈی کے قریب ٹرک وین پر الٹ گیا، 9 جاں بحق، متعدد زخمی

ایبٹ آباد، سبزی منڈی کے قریب ٹرک وین پر الٹ گیا، 9 جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ ایبٹ آباد میں سبزی منڈی کے قریب ٹرک وین پر الٹنے سے خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور مسافر وین میں پھنسے افراد کو نکالا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایمبیولینسوں کے ذریعے بچوں اور خواتین سمیت متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر وین راولپنڈی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 723744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش