QR CodeQR Code

کیا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پولیس کو 2025ء تک مہلت دی جائے، سندھ ہائیکورٹ

10 May 2018 23:11

فاضل جج نے پولیس افسران سے کہا کہ آپ یہاں آکر عدالت اور لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ پر احسان کرتے ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں کہ آئی جی سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جائے؟، جے آئی ٹیز کا اجلاس محض اس لیے بلاتے ہیں، تاکہ تصاویر کھنچوائی جا سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پولیس کو 2025ء تک مہلت دے دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 60 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ شہریوں کی بازیابی کیلئے پولیس کی جانب سے پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ فاضل جج نے پولیس افسران سے کہا کہ آپ یہاں آکر عدالت اور لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ پر احسان کرتے ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں کہ آئی جی سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جائے؟، جے آئی ٹیز کا اجلاس محض اس لیے بلاتے ہیں، تاکہ تصاویر کھنچوائی جا سکیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا کہ ایس پی اور تفتیشی افسران کے درمیان خط و کتابت میں مہینوں لگ جاتے ہیں، آپ لوگ چاہتے ہیں آپ کو 2025ء تک کی مہلت دے دی جائے، اور کیا 2025ء تک بھی لاپتہ افراد کو بازیاب کرالیں گے؟، پولیس اور جے آئی ٹیز کی کارکردگی صفر ہے۔


خبر کا کوڈ: 723791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/723791/کیا-لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-پولیس-کو-2025ء-تک-مہلت-دی-جائے-سندھ-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org