0
Thursday 10 May 2018 23:25

کراچی، مشترکہ جلسے کے بعد ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادر آباد پھر الگ

کراچی، مشترکہ جلسے کے بعد ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادر آباد پھر الگ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ایک بار پھر پی آئی بی اور بہادرآباد گروپوں میں بٹنے لگی، بہادرآباد گروپ نے فاروق ستار کو اعتماد میں لئے بغیر الیکشن کیلئے پارلیمانی بورڈ بنا دیا، فاروق ستار نے ایک بار پھر ہم خیال اراکین کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں میں مشترکہ جلسے کے بعد دوریاں ایک بار پھر بڑھنے لگیں۔ مشترکہ جلسے کے بعد دونوں گروپوں کے رہنماﺅں کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ جلسے کے بعد بہادرآباد گروپ کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن ٹکٹ دینے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا، تو فاروق ستار نے بھی علیحدہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپنی رہائش گاہ پر طلب کرلیا۔ دووسری جانب ناراض رکن کامران ٹیسوری نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب رہنما نہیں بلکہ صرف کارکن ہیں، جس دن فاروق ستار کارکنوں کا اجلاس بلائیں گے، اس دن ضرور جاﺅں گا۔
خبر کا کوڈ : 723799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش