QR CodeQR Code

مقدمات فاروق ستار کے امریکا جانے میں رکاوٹ بن گئے

10 May 2018 23:48

فاروق ستار کو گزشتہ 8 ماہ کے دوران تین بار امریکی سفارتخانے میں انٹرویو کیلئے طلب کیا گیا، لیکن وہ تینوں بار ہی سفارتخانے کو مطمئن نہیں کر پائے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو گزشتہ 8 ماہ سے امریکی ویزہ جاری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 8 ماہ قبل امریکی ویزے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی، لیکن انہیں ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فاروق ستار کو گزشتہ 8 ماہ کے دوران تین بار امریکی سفارتخانے میں انٹرویو کیلئے طلب کیا گیا، لیکن وہ تینوں بار ہی سفارتخانے کو مطمئن نہیں کر پائے۔ فاروق ستار کی امریکہ روانگی میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کے خلاف پاکستان میں بننے والے مقدمات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 723809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/723809/مقدمات-فاروق-ستار-کے-امریکا-جانے-میں-رکاوٹ-بن-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org