0
Friday 11 May 2018 02:47

تمام سرکاری جامعات کو سندھ ایچ ای سی کے ماتحت ہونا چاہیئے، ڈاکٹر عاصم حسین

تمام سرکاری جامعات کو سندھ ایچ ای سی کے ماتحت ہونا چاہیئے، ڈاکٹر عاصم حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور کراچی ڈویژن کے سابق صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ تمام سرکاری جامعات کو سندھ ایچ ای سی کے ماتحت ہونا چاہیئے، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی تبدیلی ضروری ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کے خلاف شکایتوں کے انبار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی بورڈز کو بھی ایک اتھارٹی کے ماتحت ہونا چاہیئے، سندھ میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، انٹر کے امتحانات میں نقل تشویش ناک ہے، چیئرمین انٹر بورڈ کارکردگی نہیں دکھا رہے تو تبدیل کردینا چاہیئے، انٹر بورڈ میں تجربہ کار اور متحرک چیئرمین لگایا جائے، تمام جامعات میں معاشی پالیسی یکساں ہونی چاہیئے، جامعات میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے بھی یکساں معیار ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 723822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش