QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، دو امریکی ڈرون حملے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

16 May 2011 22:25

اسلام ٹائمز:پاکستان کے سول اور فوجی حکام کے منہ پر امریکہ نے ایک اور طمانچہ رسید کر دیا، جان کیری کی موجودگی میں شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے کیے گئے، اہم بات یہ ہے کہ یہ حملے اس وقت ہوئے جبکہ امریکی سینیٹر جان کیری صدر زرداری سے ملاقات کر رہے تھے، جس میں آرمی چیف اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کی ڈرون حملوں کیخلاف متفقہ قرارداد کی ابھی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ امریکہ کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملوں کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ ڈرون حملے شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور میں کئے گئے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز پارلیمنٹ نے متفقہ قرارداد منطور کی تھی، جس میں امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اگر ڈورن حملے ختم نہ کیے گئے اور پاکستان کی مرضی کے بغیر آپریشن کیا گیا تو نیٹو کی سپلائی کو بند کیا جاسکتا ہے اور تعلقات پر نظرثانی کی جائے گی، اہم بات یہ ہے کہ یہ حملے اس وقت ہوئے جبکہ امریکی سینیٹر جان کیری صدر زرداری سے ملاقات کر رہے تھے، جس میں آرمی چیف اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔
اے آر وائی نیوزکے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کے تھوڑی دیر بعد جاسوس طیاروں نے اسی علاقے میں ایک گاڑی پر دو میزائل داغے جس میں مزید تین افراد ہلاک ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 72383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/72383/شمالی-وزیرستان-دو-امریکی-ڈرون-حملے-10-افراد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org