0
Friday 11 May 2018 14:46
ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنٰی حاصل نہیں

وزارت داخلہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے 2 ہفتوں میں فیصلہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

وزارت داخلہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے 2 ہفتوں میں فیصلہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نے وزارت داخلہ کو امریکی سفارتکار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق 2 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو امریکی سفارتکار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے مقتول عتیق کے والد کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنٰی حاصل نہیں ہے، وزارت داخلہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے 2 ہفتوں میں فیصلہ کرے۔ خیال رہے کہ امریکی سفارتکار کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان عتیق کے والد نے ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے درخواست دے رکھی تھی۔

دوسری جانب وزارت داخلہ اس سے قبل کرنل جوزف کو بلیک لسٹ قرار دے کر رپورٹ عدالت میں جمع کرا چکی ہے۔ یاد رہے کہ نشے میں دھت امریکی سفارتکار نے نوجوان کو کچل ڈالا تھا۔ گذشتہ ماہ 7 اپریل کو امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔ حادثے میں عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہو گیا تھا جبکہ پولیس نے سفارتی استثنٰی کے باعث کرنل جوزف کو جانے کی اجازت دی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پرسکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر میں سکیورٹی افسر پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 723859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش