0
Friday 11 May 2018 16:30

اسلام آباد ائیرپورٹ سے پی آئی اے کا قیمتی سامان چوری، عملہ پریشان

اسلام آباد ائیرپورٹ سے پی آئی اے کا قیمتی سامان چوری، عملہ پریشان
اسلام ٹائمز۔ بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا لاکھوں روپوں مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔ چوری ہونے والے سامان میں 3ایئرکنڈیشنر، 7 صوفہ سیٹ، اسٹینڈ والے پنکھے، ریوالونگ چیئرز، پانی کے ڈسپنسر، 2 ڈائنگ ٹیبلز، 2 ایل ای ڈیز، 2 کمپیوٹر، دیواروں کے پردے اور دیگر سامان شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق چوری ہونے والا سامان نیوایئرپورٹ منتقل کیا جانا تھا اور ٹی جی ایس مینیجر اختر رانا کے آفس کا سامان تھا تاہم رات گئے ٹی جی ایس آفس سے ایپرن والی سائیڈ سے سامان چرا لیا گیا۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام کو چوری اور سامان کی تفصیلات کے حوالے سے میل کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 723870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش