0
Friday 11 May 2018 22:52

سندھ کی سرکاری جامعات کے 1400 پی ایچ ڈی اساتذہ کیلئے 10 کروڑ روپے جاری

سندھ کی سرکاری جامعات کے 1400 پی ایچ ڈی اساتذہ کیلئے 10 کروڑ روپے جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے کی سرکاری جامعات کے 1400 ڈاکٹریٹ اساتذہ کیلئے پی ایچ ڈی کے اضافی الاؤنس کی مد میں 105 ملین روپے جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے 410 پی ایچ ڈی اساتذہ کیلئے 30.750 ملین روپے، سندھ یونیورسٹی کے 236 اساتذہ کیلئے 17.700 ملین روپے، این ای ڈی کے 168پی ایچ ڈیز کیلئے 12.6 ملین روپے، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے 155 اساتذہ کیلئے 11.625 ملین روپے، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے 85 اساتذہ کیلئے 6.375، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کے 73 اساتذہ کیلئے 5.475، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے 64 اساتذہ کیلئے 4.8، مہران یونیورسٹی کے 45 اساتذہ کیلئے 3.375، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 23 اساتذہ کیلئے 1.725، داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے 19 اساتذہ کیلئے 1.425، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کے 5 اساتذہ کیلئے 0.375، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے 5 اساتذہ کیلئے 0.375، پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز برائے خواتین شہید بینظیرآباد کے 3 اساتذہ کیلئے 0.225، بی بی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ میرپور کے 1 استاد کیلئے 0.075 جاری کئے گیے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی کے 5 اساتذہ کیلئے 0.375، شہید بینظیر یونیورسٹی بینظیرآباد کے 2 اساتذہ کیلئے 0.150، لیاری یونیورسٹی جامشور 16 کے اساتذہ کیلئے 1.2 اور قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے 85 اساتذہ کیلئے 6.375 جاری کیے گئے ہیں۔ یادر ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فپواسا کی اپیل پر سندھ بھر کی سرکاری جامعات کے پی ایچ ڈی اساتذہ کیلئے مختص 10 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس میں 15ہزار روپے کا اضافہ کر دیا تھا، اضافے کے بعد پی ایچ ڈی کا ماہانہ الاؤنس 25 ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی سفارش پر محکمہ خزانہ کی جانب سے اس سلسلے میں پی ایچ ڈی کے بقایا الاؤنس کی رقم 5 ماہ کے بقایاجات کے ساتھ دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 723916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش