0
Friday 11 May 2018 22:59

فاروق ستار، خواجہ اظہار و مصطفیٰ کمال کو مکمل سیکیورٹی دی ہوئی ہے، آئی جی سندھ

فاروق ستار، خواجہ اظہار و مصطفیٰ کمال کو مکمل سیکیورٹی دی ہوئی ہے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کو بیرون ملک سے بھتے کی کالز پر حساس اداروں سے رابطہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں فارنزک تفتیش کے حوالے سے کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے متحدہ رہنماﺅں سے سیکورٹی واپس لینے کا تاثر غلط قرار دیدیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ فاروق ستار، خواجہ اظہارالحسن اور مصطفیٰ کمال کو مکمل سیکیورٹی دی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو بیرون ملک سے بھتہ کیلئے جو کالیں آرہی ہیں، اس کیلئے انہوں نے حساس اداروں سے رابطہ کر لیا ہے۔ آئی جی سندھ نے بتایا کہ رمضان المبارک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس فورس میں 3 ہزار اہلکاروں کا اضافہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 723917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش