0
Friday 11 May 2018 00:31

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے "قاتل اور مقتول" کو مساوی تصور کیا ہے، یمنی وزارت صحت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے "قاتل اور مقتول" کو مساوی تصور کیا ہے، یمنی وزارت صحت
اسلام ٹائمز۔ یمن کی وزارت صحت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس بیان کو جس میں انہوں نے قاتل اور مقتول کو برابر قرار دیا ہے، کی شدید مذمت کی ہے۔ المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیوگوترش کے بدھ کے دن جاری ہونے والے بیان، جس میں انہوں نے صنعاء کے محلے التحریر پر سعودی عرب کے حملے کی مذمت اور اس حملے کے جواب میں یمنی فوج کے میزائل یونٹ کی بھی مذمت کرنے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔ اس وزارت نے مزید کہا ہے کہ اقوام  متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سعودی عرب کے اتحادیوں کی طرف سے صنعاء کے مرکز میں التحریر محلے پر عام شہریوں کے قتل عام کے 48 گھنٹوں کے بعد مذمت کی اور پھر اپنے بیان میں قاتل اور مقتول کو ایک ہی صف میں قرار دیا ہے۔ گوترش نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ یمنی فوج کی جانب سے سعودی عرب پر کئے گئے حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتی ہے۔
اس وزارت نے گوترش کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں شرم آنی چاہیے! جیسا کہ تم دعویٰ کرتے ہو، ہماری طرف سے مخالفین پر کئے گئے حملے میں قتل ہونے والے عام شہریوں کی ہمیں تصویریں دکھاو۔ یمن کی وزارت بھداشت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں عام شہری جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں، ہر روز سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں قتل ہو رہے ہیں، اسوقت تمہارا ضمیر نہیں جاگتا، تمہارا ضمیر صرف اسوقت بیدار ہوتا ہے، جب یمنی فوج کا میزائل یونٹ یمن کے شہریوں کے دفاع میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتا ہے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں یمن کے ایک خاندان کے 5 افراد شہید
دوسری طرف صنعاء کے شمال میں "الارزقین" کے علاقے میں ایک رہائشی مکان پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کے نتیجے میں یمن کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 723925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش