QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا جنوبی پنجاب کو انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ، سیکرٹریٹ ملتان میں ہوگا

12 May 2018 14:22

صحافی : عدیل عباس

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی جانب پہلا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کو انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جنوبی پنجاب انتظامی یونٹ کا سیکرٹریٹ ملتان میں قائم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کا مطالبہ جنوبی پنجاب کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے، لیکن بہت سے سیاستدانوں اور حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبے بنانے کا اعلان تو کیا مگر یہ اعلان صرف اعلان کی حد تک محدود رہا اور کسی بھی حکومت نے اس حوالے سے سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا تاہم اب جنوبی پنجاب کی عوام کی سنی گئی۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی جانب پہلا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس کی قیادت وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 724039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724039/پنجاب-حکومت-کا-جنوبی-کو-انتظامی-یونٹ-بنانے-فیصلہ-سیکرٹریٹ-ملتان-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org