0
Saturday 12 May 2018 15:26

افغانستان، طالبان کے حملوں میں 30 پولیس اہلکار جاں بحق

افغانستان، طالبان کے حملوں میں 30 پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے فراہ میں قائم افغان فورسز کے بیسز پر طالبان کے 2 مختلف حملوں میں 30 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فراہ میں صوبائی کونسل کے سربراہ فرید بختاور کا کہنا تھا کہ رات گئے ضلع بالا بلوک میں مسلح جنگجوؤں نے پولیس بیس کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 23 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فراہ شہر میں ہی کئے جانے والے طالبان کے ایک علیحدہ حملے میں 11 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ کے بعد حملہ آور اپنے ہمراہ ہتھیار اور دیگر سکیورٹی آلات بھی ساتھ لے گئے۔ یاد رہے کہ صوبہ فراہ افغانستان کے صوبے ہلمند اور ایران کے سرحدی علاقے کے درمیان میں قائم ہے اور گذشتہ کچھ ماہ میں یہاں کے مختلف علاقوں میں جنگجوؤں کی مسلح کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ فراہ کا علاقہ ایران اور افغانستان کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے معروف روٹ تصور کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب افغان فورسز، جنہیں بین الاقوامی فورسز اور فضائیہ کی بھرپور مدد حاصل ہے، مذکورہ علاقے میں کئے جانے والے متعدد آپریشنز کے باوجود جنگجوؤں کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں فراہ کے گورنر نے صوبے میں سیاسی مداخلت، کرپشن اور سکیورٹی کی ابتر صورتحال کے باعث استعفٰی دے دیا تھا۔ ادھر افغان حکام کا کہنا ہے کہ ووٹرز رجسٹریشن کے دوران متعدد حملوں میں سیکڑوں شہریوں کی ہلاکت کے باعث ملک میں ووٹرز کی رجسٹریشن کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 724052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش