QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ سے شہری کی ایک روزہ ایک عید یقینی بنانے کی استدعا

12 May 2018 20:31

ہدایت اللہ نامی شہری کی جانب سے دائر درخوست میں عدالت سے مقامی رویت ہلال کمیٹیوں پر پابندی لگانے اور کے پی سمیت ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کو یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن روزہ رکھنے اور ایک ہی دن عید منانے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہدایت اللہ نامی شہری کی جانب سے دائر درخوست میں عدالت سے مقامی رویت ہلال کمیٹیوں پر پابندی لگانے اور کے پی سمیت ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کو یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یا جائے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر عمل کیا جائے جبکہ ذاتی حیثیت میں بنائی گئی کمیٹیوں پر پابندی لگائی جائے۔ پشاور ہائیکورٹ میں ہدایت اللہ کی جانب سے یہ درخواست خورشید خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 724152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724152/پشاور-ہائیکورٹ-سے-شہری-کی-ایک-روزہ-عید-یقینی-بنانے-استدعا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org