0
Saturday 12 May 2018 20:45

باجوڑ ایجنسی میں طوفانی بارش سے 6 افراد جاں بحق، 16 زخمی

باجوڑ ایجنسی میں طوفانی بارش سے 6 افراد جاں بحق، 16 زخمی
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہوا اور موسلا دھار بارش سے 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ ایجنسی میں طوفانی ہوا اور موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق 16 زخمی ہوگئے۔ موسلادھار بارش کے باعث حادثات میں زخمی افراد کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ، سکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔
خبر کا کوڈ : 724165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش