0
Saturday 12 May 2018 22:06

مملکت خداداد پاکستان کو دہشتگرد داعش کی کالونی نہیں بننے دیں گے، علامہ مبشر حسن

مملکت خداداد پاکستان کو دہشتگرد داعش کی کالونی نہیں بننے دیں گے، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر کل ملک گیر 13 مئی یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا، ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مردہ باد امریکہ احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، کراچی میں مرکزی احتجاجی ریلی 3 بجے سہ پہر نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی، مرکزی مردہ باد امریکہ ریلی سے خصوصی خطاب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ علامہ مبشر حسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے امریکہ سفارتکاروں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات خوش آئند ہیں، ہر سال کسی نہ کسی امریکی سفارتی عملے کے ہاتھوں بے گناہ شہری جاں بحق ہوجاتے ہیں، جن کے خلاف کسی بھی قسم کی انکوائری عمل میں نہیں لاتی جاتی اور سفارتی استثنی حاصل کرکے یہ مجرمان ملک سے روانہ کر دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دشمن امریکی خفیہ ایجنسیاں بلیک واٹر کے اڈے موجود ہیں، ملک بھر میں امریکی خفیہ ایجنسی بلیک واٹر کے ذریعہ داعش کو کنٹرول کیا جارہا ہے، مملکت خداداد پاکستان کو دہشتگرد داعش کی کالونی نہیں بننے دیں گے، ملک میں موجود امریکی سفارتخانہ داعش کی سرگرمیوں کو منظم اور ملک دشمن گروہوں کی سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے میں خفیہ سیل ملکی سلامتی کے خلاف کمانڈ اینڈ کنٹرول کا کام کررہے ہیں۔ علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ شام، عراق میں شکست کے بعد امریکہ داعش کو افغانستان اور اب پاکستان میں لاکر عدم استحکام کی سازش کرنے میں مصروف ہے، پاکستان کی غیور عوام شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بھر پور شرکت کریں۔
خبر کا کوڈ : 724194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش