QR CodeQR Code

لنڈی کوتل اور لوئر دیر میں ٹریفک حادثات، 5 خواتین سمیت 6 مسافر جاں بحق، 18 زخمی

13 May 2018 12:15

تیمرگرہ سے 8 کلومیٹر دور شگو کس نامی علاقہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور مسافر کوچ کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 4 خواتین موقع پر جاں بحق، جبکہ 7 مسافر زخمی ہوئے۔ دوسری جانب لنڈی کوتل میں ایف سی کی گاڑی اور مسافر گاڑی تیز بارش اور آندھی کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، جسکے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر اور لنڈی کوتل میں طوفانی باد و باراں کے باعث سکیورٹی فورسز اور مسافر گاڑیوں کے مابین الگ الگ تصادم کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق موسلا دھار بارش کے دوران تیمرگرہ سے 8 کلومیٹر دور شگو کس نامی علاقہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور مسافر کوچ کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 4 خواتین موقع پر جاں بحق، جبکہ 7 مسافر زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب لنڈی کوتل خیبر ایجنسی میں ذخہ خیل فرش کے قریب اسی نوعیت کا ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایف سی کی گاڑی اور مسافر گاڑی تیز بارش اور آندھی کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنہیں لنڈی کوتل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ باجوڑ ایجنسی میں بھی تیز بارش اور آندھی کے باعث چھت گرنے کے 2 الگ واقعات میں 4 بچے اور 2 خواتین  جاں بحق، جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے اور آسمانی بجلی گرنے سے اک شخص جاں بحق ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 724296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724296/لنڈی-کوتل-اور-لوئر-دیر-میں-ٹریفک-حادثات-5-خواتین-سمیت-6-مسافر-جاں-بحق-18-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org