0
Saturday 27 Jun 2009 12:35

اسرائیل یہودی آبادکاری پر سمجھوتہ کر لے تو دو ریاستی حل ممکن ہے،ٹونی بلیئر

اسرائیل یہودی آبادکاری پر سمجھوتہ کر لے تو دو ریاستی حل ممکن ہے،ٹونی بلیئر
ٹریسٹی:سابق برطانوی وزیرِ اعظم اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے سفیر ٹونی بلیئر کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری اور دیگر معاملات پر سمجھوتہ کر لے تو مشرقِ وسطیٰ میں دو ریاستی حل پر معاہدہ ممکن ہے۔اٹلی کے شہر ٹریسٹی میں جی ایٹ اجلاس کے دوران غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرنے ہوئے ٹونی بلیئر نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان براہِ راست مذاکرت کا دوبارہ آغاز ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرت میں پیشرفت کی صورت میں خطے میں امن کی خواہش رکھنے والے عوام کے درمیان اتحاد مضبوط ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایرانی صورتحال سے اسرائیل،فلسطین مذاکرات کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 7243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش