0
Sunday 13 May 2018 12:40

ایم ڈبلیو ایم آج لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کرے گی

ایم ڈبلیو ایم آج لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کرے گی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھر میں آج یوم مردہ باد امریکہ امریکہ منائے گی۔ اس حوالے سے لاہور میں آج لاہور پریس کلب کے باہر امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور امریکیوں پالیسیوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم لاہور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کر رہا ہے جس کیخلاف ہم ایک دن قبل ہی سراپا احتجاج ہیں اور امریکہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور ہم پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مظاہرے میں امریکیوں کو باور کروائیں گے کہ پاکستانی بیدار ہیں اور امریکہ کی ناجائز پالیسیوں کو تسلیم نہیں کرتے۔
خبر کا کوڈ : 724301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش