0
Sunday 13 May 2018 13:56

چیف جسٹس اصغر خان کیس شوق سے کھولیں، لیکن عدلیہ کی آزادی کیلئے جان دینے والوں کو بھی انصاف دیں، جاوید ہاشمی

چیف جسٹس اصغر خان کیس شوق سے کھولیں، لیکن عدلیہ کی آزادی کیلئے جان دینے والوں کو بھی انصاف دیں، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں مجھے نیب نے کلین چٹ دی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار نیب نے کسی سیاستدان کو بری کیا ہے، اسد درانی کے پاس جن 35 سیاستدانوں کی لسٹ ہے اس میں میرا نام نہیں ہے، بڑے بڑے سیاستدانوں کو پھنسانے کیلئے پیسوں کا الزام لگایا گیا، 8 مارچ 1992ء کو یوسف میمن کہتا ہے کہ اس نے مجھے ایک کروڑ 81 لاکھ روپے انٹرسیٹ کی بنیاد پر دئیے، اگر یوسف میمن نے مجھ سے پیسے لینے تھے تو عدالت کیوں نہیں آتے؟۔ 4 سال میں جیل بیٹھا کر میرا احتساب کیا گیا، 20بار مجھے ٹارچر سیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اصغر خان کیس میں میرے ہاتھ صاف ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے مزید کتنی بار بدنام کیا جائے گا؟، چیف جسٹس اصغر خان کیس شوق سے کھولیں لیکن عدلیہ کی آزادی کیلئے جان دینے والوں کو بھی انصاف دیں، عدلیہ کی آزادی کیلئے سینکڑوں لوگ شہید ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حسین حقانی کی طرح پرویز مشرف کو بھی بلایا جائے جس کے اقتدار میں چیف جسٹس کو کراچی کی سرزمین پر پیر رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا قاسم باغ کا جلسہ بہت اچھا ہوا ہے، سٹیڈیم کی آخری سیڑھی تک لوگ بیٹھے تھے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں پورے ملک سے کارکن لائے جاتے ہیں، اسی طرح بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ ملتان میں بھی باہر سے لوگ لائے گئے، مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ این اے 155 اور این اے 158 سے الیکشن لڑنے کے فیصلے پر قائم ہیں، تاہم پارٹی کے فیصلے کو ترجیح دیں گے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگیا ہوں اور پارٹی میں شمولیت پر نوازشریف نے میرا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ پارٹی کے اندر بھی ایک لابی ایسی ہے جو جنوبی پنجاب صوبہ کے حق میں اور میں بھی پارٹی کے اندر باہر صوبہ کی آواز اٹھاتا رہوں گا۔
صحافی : عدیل عباس
خبر کا کوڈ : 724321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش