0
Sunday 13 May 2018 20:35

شمالی وزیرستان ،ایک ماہ میں 5 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات، ایم این اے کے بیٹے سمیت 2 افراد قتل

شمالی وزیرستان ،ایک ماہ میں 5 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات، ایم این اے کے بیٹے سمیت 2 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دو مختلف واقعات کے دوران نامعلوم افراد نے سابق ممبر قومی اسمبلی کے بیٹے سمیت دو افراد کو قتل کیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق گذشتہ رات شمالی وزیرستان کے سابق ایم این اے مرحوم محمد دیندار کے بیٹے موسی کلیم کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ایک اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں گذشتہ دن شمالی وزیرستان کے علاقے زیرکی میں معروف دینی عالم مولوی محمد اسحاق کے بیٹے اور سکول استاد عبدالقیوم کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور پچھلے ایک مہینے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے پانچ واقعات پیش آئے ہیں، جسکی وجہ سے مقامی لوگوں میں ایک بار پھر خوف پیدا ہوا ہے۔ دوسری جانب مومند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی کے کنڈاو سلطان کے مقام پر ایک قبائلی ملک کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنا دیا گیا جسکے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ انتظامیہ کے مطابق ملک حاجی احمد کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا تاہم حملے میں وہ محفوظ رہے جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 724432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش