0
Sunday 13 May 2018 21:28

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسلام آباد سمیت پاکستان بھر میں امریکا مردہ باد ریلیاں اور مظاہرے

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسلام آباد سمیت پاکستان بھر میں امریکا مردہ باد ریلیاں اور مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امریکہ مردہ باد ریلیاں نکالی گئیں، اسی طرح اسلام آباد میں بھی مردہ باد امریکہ ریلی نکالی گئی، علامہ اعجاز بہشتی کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی نیشنل پریس کلب شروع ہوئی جو چائنہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکائے ریلی نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ دہشتگردی کو پروان چڑھا رہا ہے، یہ ادارہ کمزور ملکوں پر جنگیں مسلط کراتا ہے، اقوام متحدہ کو امریکہ اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرتا ہے، ایک طرف پوری دنیا ہے دوسری جانب امریکہ ہے جس نے بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے، امریکہ اب کمزور ہونا شروع ہوگیا ہے، ٹرمپ جیسا صدر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو لے ڈوبے گا، واشنگٹن نے ایک جابر ریاست کو قانونی تسلیم کرکے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیری ہیں۔

ریلی سے خطاب میں ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ کہ واشنگٹن میں قائم بھارتی سفارتخانہ امریکی سرپرستی میں بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو سپورٹ کر رہا ہے۔ نثار علی فیضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے بڑے منظم طریقے سے فلسطین کی دوست حکومتوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے، ان ملکوں پر جنگیں مسلط کروائی ہیں، اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان اور شام کے علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کررکھا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادی انٹرنیشنل لاء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر ممالک میں جارحیت کر رہے ہیں اور اقوام متحدہ کا ادارہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکی سفارتکار کو پاکستان میں سزا ہونی چاہیئے، ایک ناحق شہری کو گاڑی کے نیچے دیکر کچلا گیا۔ علامہ حیدر علوی کا کہنا تھاکہ وہ دن دور نہیں جب مشرق وسطیٰ اور پاکستان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست ہوگی، افغانستان میں امریکا کی شکست لکھ دی گئی ہے۔ امریکہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔


 
صحافی : نادر عباس بلوچ
خبر کا کوڈ : 724444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش