0
Sunday 13 May 2018 22:05

کرم ایجنسی پاکستان تحفظ مومنٹ ریلی اور جلسے کا انعقاد

کرم ایجنسی پاکستان تحفظ مومنٹ ریلی اور جلسے کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے قبائل فورسز اور حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے سالمیت کے خلاف ہر قسم سازش ناکام بنانے کا عہد کیا ہے، فورسز کی حمایت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ گاڑیوں کے قافلوں میں صدہ پہنچے جلسے کا انعقاد کیا اور گاڑیوں کی ریلی نکالی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے پاکستان والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ کرم ایجنسی کے صدہ گراؤنڈ میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین ابرار حسین جان، حاجی سلیم خان، مفتی نور بادشاہ، بابائے کرم حاجی سید جمال اور دیگر عمائدین نے پاک فوج اور حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف ہونے والے تمام سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہونے کا اعلان کیا۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ بعض عناصر غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، جسے کسی قیمت پر بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ عمائدین نے منظور پشتون کو باغی کا لقب دیا اور کہا کہ اس قسم عناصر کے حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ضرورت ہے، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما ابرار جان نے کہا کہ کرم ایجنسی سمیت فاٹا اور ملک بھر میں جو امن قائم ہوا ہے، وہ صرف پاک فورسز کی کوششوں اور قربانیوں سے قائم ہوا ہے اور ملک کی خاطر ہماری جانیں بھی حاضر ہیں۔ جلسے سے اپنے خطاب میں حاجی سلیم خان نے کہا کہ ہمارے باپ دادا کشمیر میں بھی فورسز کے شانہ بشانہ لڑے ہیں اور ضرورت پڑنے پر دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، بابائے کرم حاجی سید جمال نے جلسے سے اپنے خطاب میں کہا کہ فورسز کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہم چین کی زندگی گزار رہے ہیں اور کسی کو بھی فورسز کے خلاف ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دینگے۔ جلسے کے بعد قبائل نے پشاور مین شاہراہ پر گاڑیوں کی ریلی نکالی پاکستان زندہ باد اور فورسز زندہ باد کے نعرے لگائے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ اس موقع پر قبائل کا جذبہ دیدنی تھا۔
خبر کا کوڈ : 724450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش