0
Sunday 13 May 2018 22:58

ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، شہباز شریف

ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور کیا نواز شریف کبھی اس طرح کی بات کر سکتے ہیں؟۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے میرپورخاص کے علاقے سنڈھری میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں پنجاب کا خادم اعلیٰ ہوں، لیکن پہلے پاکستانی اور پھر سب کا چاہنے والا ہوں، سب صوبے خوشحال ہوں گے، تو پاکستان خوشحال ہوگا، یہ بالکل جھوٹ اور غلط بیانی ہے کہ پنجاب کے سوا دوسرے صوبوں کو پانی نہیں ملتا، چاروں صوبوں کو ان کے حق کے مطابق پانی مل رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری 10 سال سے سندھ میں حکومت کر رہے ہیں، کیا انہوں نے کاشت کاروں کو سہولیات دیں یا دانش اسکول طرز کے تعلیمی ادارے بنائے، ہم نے پنجاب میں بلاسود قرضے دیئے اور سستی کھاد دی، لیکن سندھ میں گنے کے کاشت کار مارے مارے پھرتے رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا، کیا نواز شریف کبھی اس طرح کی بات کر سکتے ہیں؟۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے کہا تھا کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کر دینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں، جنہیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 724455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش