QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان نے علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی

13 May 2018 23:41

بیان میں کہا گیا ہے کہ چند طلباء نے ذاتی حیثیت میں علامہ صاحب سے ملاقات کی جس میں آئی ایس او لاہور ڈویژن یا مرکز کا کوئی نمائندہ یا ذمہ دار شریک نہ تھا، ترجمان نے واضح کیا کہ اس ملاقات کا آئی ایس او پاکستان سے یا تنظیم کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ چند روز قبل بزرگ عالم دین محترم علامہ سید ساجد علی نقوی سے چند طلباء نے ذاتی حیثیت میں ملاقات کی، جس میں آئی ایس او لاہور ڈویژن یا مرکز کا کوئی نمائندہ یا ذمہ دار شریک نہ تھا، ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اس ملاقات کا آئی ایس او پاکستان سے یا تنظیم کی پالیسی  سے کوئی تعلق نہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل طلباء کے ایک وفد نے علامہ سید ساجد علی نقوی سے لاہور میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات کرنے والے وفد کو آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کا نمائندہ وفد قرار دیا گیا تھا۔


 


خبر کا کوڈ: 724470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724470/ا-ئی-ایس-او-پاکستان-نے-علامہ-ساجد-نقوی-سے-ملاقات-کی-خبروں-پر-وضاحت-جاری-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org