0
Monday 14 May 2018 02:00

جب تک تمام چوروں اور ڈاکوئوں کو کٹہرے میں نہیں لایا جاتا انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، قاری زوار بہادر

جب تک تمام چوروں اور ڈاکوئوں کو کٹہرے میں نہیں لایا جاتا انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، ملک کی ساری دولت لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے، اپنے دور اقتدار میں احتساب کا کوئی نظم وضع نہیں کیا، اب جب احتساب شروع ہوا ہے تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں اور وہ اداروں پر الزام تراشی کر کے ملک میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک جب تک تمام چوروں اور ڈاکوئوں کو کٹہرے میں نہیں لایا جاتا انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں جمعیت کے قائم مقام سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل، ملک محبوب الرسول، حافظ نصیر احمد اور عاشق علی قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اُنہوں ے مزید کہا کہ ملک کی تقدیر کو صرف اور صرف نظام مصطفیۖ کے نفاذ سے بدلا جا سکتا ہے۔ ختم نبوتۖ کے قانون کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، آنے والے الیکشن میں جمعیت بھرپور حصہ لے گی۔

 
خبر کا کوڈ : 724495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش