0
Sunday 13 May 2018 22:30

سعودی فوج تربیتی کارروائیوں کے بہانے یمن کے جزیرہ "سقطری" میں داخل

سعودی فوج تربیتی کارروائیوں کے بہانے یمن کے جزیرہ "سقطری" میں داخل
اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت کے خبری ذرائع نے یمن کی مستعفی حکومت کی فورسز کو تربیت دینے کے بہانے سعودی فوجیوں کے یمنی جزیرہ "سقطری" میں داخل ہونے کی خبر دی ہے۔ سعودی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ سعودی فوج اتوار کے دن یمن کے سقطری کے جزیرے میں جہاں پہلے سے متحدہ عرب امارات کی فوج موجود ہے، داخل ہوگئی ہے۔ سعودی چینل "الاخباریہ" سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق سقطری جزیرے میں سعودیہ عرب کی فوج ریاض میں مقیم یمن کی مستعفی حکومت کی ہم آہنگی اور مستعفی حکومت سے مربوط فورسز کو تربیت دینے کے لئے داخل ہوئی ہے۔ حال ہی میں متحدہ عرب مارات نے سینکڑوں فوجیوں کو اس جزیرے کے اہم حصوں جیسے ائیرپورٹ، بندرگاہ اور سرکاری ہیڈکوارٹرز پر تعینات کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات یمن میں حوثیوں کے خلاف جنگ میں سعودی اتحاد کے بنیادی ستونوں میں سے ہے۔

یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہے کہ جزیرہ سقطری کے گورنر هاشم سعد السقطری نے بھی کچھ دن پہلے متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی مذمت کی تھی اور ملک میں متحدہ عرب امارات کے قبضے کو قانونی بنانے کے لئے یمن کی مستعفی حکومت پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے یمن کے سرکاری خبر رساں ادارے (سبا) کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ سقطری جزیرے میں متحدہ عرب امارات کی فوجوں کی موجودگی تمام بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی واضح خلاف ورزی اور دوسرے ممالک کے معاملات میں واضح مداخلت ہے۔ سقطری یمن کے 6 جزائر پر مشتمل ایک مجموعہ ہے، جو بحر ہند، افریقہ اور خلیج عدن کی خاص سٹریٹجک پوزیشن پر واقع ہے، متحدہ عرب امارات نے جزیرہ سقطری کے کئی ساحلوں اور اس کی زمین کے کئی حصوں پر قبضہ کیا ہوا ہے، وہ چاہتا ہے کہ یمن کے اس اہم جزیرے کو خلیج عدن اور افریقہ میں اپنے اثر و رسوخ کے مرکز میں تبدیل کرے۔
خبر کا کوڈ : 724500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش