0
Monday 14 May 2018 14:35

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ بائی پاس روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔ واقعہ میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے، جن کو میرانشاہ کیمپ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حملے سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پچھلے کئی مہینوں سے ریموٹ کنٹرول اور بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، جن میں سکیورٹی اہکاروں سمیت عام لوگ بھی ان دھماکوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ پچھلے مہینے شمالی وزیرستان میں کرفیو کے دوارن دو ریموٹ کنٹرول دھماکے ہوئے تھے، جس میں ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب ایجنسی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور پچھلے ایک ماہ کے دوران پانچ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز میر علی میں سابق ایم این اے مولانا دیندار کے بیٹے موسی کلیم کو ان کے حجرے میں قتل کیا گیا اور زیرکی میں بھی مولانا عبد القیوم کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ سے قتل کیا۔
خبر کا کوڈ : 724621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش