QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد قتل

14 May 2018 14:50

اندھا دھند فائرنگ سے سبزی منڈی کا دوکاندار اعجاز بھی موقع ہر جاں بحق ہوا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اہلکار پولیس محکمے میں وائرلیس آپریٹر تھا جنہیں آج صبح پرانی سبزی منڈی میں سودا لینے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اندھادھند فائرنگ سے سبزی منڈی کا دوکاندار اعجاز بھی موقع ہر جاں بحق ہوا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، پولیس نے کیس کا مقدمہ درج کیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات سامنے نہیں ائی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 724624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724624/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-پولیس-اہلکار-سمیت-2-افراد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org