0
Monday 14 May 2018 19:40

ماہ رمضان کی آمد، خیبر پختونخوا میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل

ماہ رمضان کی آمد، خیبر پختونخوا میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل
اسلام ٹائمز۔ محکمہ خوراک نے رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کر لیا۔ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے سیل قائم کرکے نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر فوڈ نصیر احمد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا، جبکہ فوڈ انسپکٹروں کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں بھی قائم کی گئیں۔ اجلاس میں عوامی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے سیل بھی قائم کیا گیا۔ حکام کے مطابق کسی بھی شکایات کی صورت میں 0919225395 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 724703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش