0
Monday 14 May 2018 20:35

اربوں روپے کرپشن کیس، شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد

اربوں روپے کرپشن کیس، شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام ٹائمز۔ میگا کرپشن مقدمے میں ملوث سابق وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی، جبکہ دو ملزمان عاصم سکندر اور حنیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ شرجیل میمن نے طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔
خبر کا کوڈ : 724713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش