0
Monday 14 May 2018 21:14

پاراچنار، پاکستانی فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

پاراچنار، پاکستانی فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پاکستان کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی۔ ملٹری کورٹس سپورٹ فورم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں سے ملک بھر میں امن قائم ہوا ہے اور ملک کی دفاع میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے۔ پاراچنار میں پاکستان کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملٹری کورٹس سپورٹ فورم کے رہنماؤں فقیر حسین طوری، نواب بنگش، فدا حسین طوری، سید مشتاق، سید ذوالفقار حسین اور ملک سردار امان نے کہا کہ ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فورسز کے شہید اور جانباز ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن قائم ہوا ہے اور ہم سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جسطرح اس سے قبل ملک کی سالمیت کے لئے جذبہ حُب الوطنی سے سرشار قبائل نے ہر قسم قربانی دی ہے، اسی طرح ملک دشمن عناصر کو قبائل اپنا دشمن سمجھتے ہوئے اس سے نفرت کرتے ہیں اور حکومت سے اس قسم عناصر کی سرکوبی کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر پاک فوج کے شہداء کو سلامی پیش کی گئی اور عظیم قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 724719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش