QR CodeQR Code

نواز شریف نے امریکا جاکر کارگل سے فوجی واپس بلالیے، اب الزام مجھ پر لگاتا ہے، مشرف

14 May 2018 22:13

کارگل واقعے کے وقت کے آرمی چیف پرویز مشرف نے مزید کہا کہ نواز شریف الزام لگاتے ہیں کہ کارگل کی کارروائی پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا حالاں کہ انہیں کارگل کے معاملے پر دوبار بریفنگ دی تھی۔


دبئی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کارگل سے فوجیوں کا انخلا نواز شریف کرایا تھا وہ امریکا گئے اور وہاں سے فوجیوں کی واپسی کا آرڈر جاری کردیا۔ دبئی سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے غلط وقت پر بیان دیا، نواز شریف نے اپنے بیان سے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو ذمہ دار قرار دیا، اپنے ملک کی آرمی کو بدنام کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے ایسے وقت پر یہ بیان آنے کے پیچھے ضرور کوئی نہ کوئی بات چھپی ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ کارگل سے فوجیوں کا انخلا کروا کر نواز شریف نے غلط قدم اٹھایا، نواز شریف امریکا گئے اور وہاں سے فوجیوں کی واپسی کا آرڈر جاری کردیا اور فوجیوں کی واپسی کا الزام مجھ پر عائد کردیا۔ کارگل واقعے کے وقت کے آرمی چیف پرویز مشرف نے مزید کہا کہ نواز شریف الزام لگاتے ہیں کہ کارگل کی کارروائی پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا حالاں کہ انہیں کارگل کے معاملے پر دوبار بریفنگ دی تھی، کارگل سے فوجیوں کی واپسی پر راجہ ظفرالحق اور چوہدری شجاعت نے مخالفت کی۔


خبر کا کوڈ: 724729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724729/نواز-شریف-نے-امریکا-جاکر-کارگل-سے-فوجی-واپس-بلالیے-اب-الزام-مجھ-پر-لگاتا-ہے-مشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org