QR CodeQR Code

امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان

14 May 2018 23:01

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خود مختار فلسطین کے موقف کی تائید کرتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام فلسطین کیساتھ کھڑے ہیں۔ اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ کھولنے پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان خود مختار فلسطین کے موقف کی تائید کرتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر دنیا بھر سے امریکہ پر تنقید کی جا رہی ہے، دوسری جانب اسرائیلی فوجی کارروائی میں ابتک 52 سے زائد فلسطینی شہید اور 2200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 724736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724736/امریکی-سفارتخانے-کی-بیت-المقدس-منتقلی-عالمی-قوانین-خلاف-ورزی-ہے-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org