0
Monday 14 May 2018 23:02

پوری قوم شریف خاندان کے بدنیتی پر مبنی چہروں کو پہچان چکی ہے، شاہ محمود قریشی

پوری قوم شریف خاندان کے بدنیتی پر مبنی چہروں کو پہچان چکی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ملک دشمنی پر مبنی جو راز دل میں تھے وہ انہوں نے افشا کردیے، یہی وہ راز تھے جو وہ چھپائے ہوئے تھے، ایسے نااہل شخص کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے، جس کی وجہ سے کروڑوں عوام کی دل آزاری ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف قانون دان وسیم ممتاز کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد کارکنوں سے بات چیت میں کیا، قبل ازیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحومہ کی وفات پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی، جبکہ اس موقع پر فہیم ممتاز ایڈووکیٹ، معروف سکالر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری بھی موجود تھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پوری قوم شریف خاندان کے بدنیتی پر مبنی چہروں کو پہچان چکی ہے، حیران کن صورتحال یہ ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، میاں شہباز شریف اور ان کے درباری ملاں یہ واویلہ کر رہے ہیں کہ ان کے بیان کو توڑ موڑ کر بیان کیا گیا، لیکن حالات بتا رہے ہیں کہ شریف خاندان کا اب ٹھکانہ جیل ہوگا، جو نااہلی کے باوجود بھی اپنے آپ کو وزیراعظم سمجھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 724737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش