0
Monday 14 May 2018 22:36

امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی امت اسلامی کیخلاف اعلان جنگ ہے، یمنی سپریم سیاسی کونسل

امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی امت اسلامی کیخلاف اعلان جنگ ہے، یمنی سپریم سیاسی کونسل
اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم سیاسی کونسل نے سوموار کے دن اپنے ایک بیان میں امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس امریکی اقدام کو امت عربی و اسلامی کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔ انصاراللہ یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم سیاسی کونسل نے سوموار کے دن اپنے بیان میں اعلان کیا کہ امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس میں منتقلی پر عرب حکومتوں کی لاپروائی، جو امریکی صدی کے دائرہ کار میں انجام پائی ہے، اس کے نتائج خطرناک اور لامحدود ہوں گے۔ یمن کی سپریم سیاسی کونسل نے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ فلسطین کی تمام سرزمین عربی اسلامی ہے، جس پر صہیونی حکومت ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جبکہ بیت المقدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے۔ جمہوری یمن نے تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کے اس متکبرانہ اور تسلط پسندانہ اقدام کے خلاف اپنے موقف پر تیزی سے تجدید نظر کریں۔ اس بیان میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے تمام کوششوں کو شکست کا سامنا ہوا ہے۔ آج کے دن سے علاقے کے عوام اور دنیا کے تمام آزاد لوگ فلسطینیوں کے حق واپسی اور عربی و اسلامی سرزمینوں کی واپسی کیلئے قیام کریں گے۔ اپنے بیان کے آخر میں یمن کی سپریم سیاسی کونسل نے اسلامی ممالک سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس امریکہ کے اس اقدام پر احتجاج کے طور پر اپنے ممالک میں امریکی سفارتخانوں کو بند کر دیں

آج امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے حکم پر عملدرآمد ہوا ہے۔ فلسطینی عوام نے غزہ میں امریکی سفارتخانے کے بیت المقدس میں منتقلی، یوم نکبت (جعلی صہیونی ریاست کے قیام) کی مناسبت سے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ سرزمین پر ناجائز صہیونی قبضے اور امریکی پالیسیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک 52 مظلوم فلسطینی صہیونی فوجیوں کی گولیاں لگنے کی وجہ سے شہید اور دو ہزار 410 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطین کے ہسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی ایک بڑی تعداد ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث علاج معالجہ اور دوائیوں سے محروم ہے۔ فلسطین نے مصر اور اور اردن کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ فوری طور پر ان زخمیوں کے علاج کے لئے اپنے ممالک کے ہسپتالوں میں ان زخمیوں کے علاج کی سہولت فراہم کریں۔ اسی طرح دیگر عرب ممالک سے بھی درخواست کی ہے کہ ان زخمیوں کے علاج کے لئے دوائیاں اور ضروری سامان فلسطین ارسال کریں، تاکہ ان زخمیوں کا فوری علاج کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 724756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش