QR CodeQR Code

کے الیکٹرک نے رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تو شدید احتجاج کیا جائے گا، علامہ ناظر عباس تقوی

15 May 2018 03:12

صحافی : میثم عابدی

ایک بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے ہر سال کے الیکٹرک کے ادارے کی جانب سے عوام کا ماہ رمضان میں جینا محال کردیا جاتا ہے اور بے شرمی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جاتے ہیں، کہیں سحری اندھیرے میں ہوتی ہے اور کہیں افطار اندھیرے میں ہورہا ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ ماہ رمضان تزکیہ نفس، ایثار و قربانی اور تربیت نفس کا مہینہ ہے جس میں انسان انسان کی خدمت پر مامور ہو جاتا ہے اور پھر وہ اللہ کی بار گاہ میں قرب حاصل کرتا ہے، رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور توبہ کا مہینہ ہے لیکن بدقسمتی سے ہر سال کے الیکٹرک کے ادارے کی جانب سے عوام کا ماہ رمضان میں جینا محال کر دیاجاتا ہے اور بے شرمی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جاتے ہیں، کہیں سحری اندھیرے میں ہوتی ہے اور کہیں افطار اندھیرے میں ہورہا ہوتا ہے، اگر کے الیکٹرک کا رمضان المبارک میں یہی رویہ رہا تو شدید احتجاج کیا جائے گا، حکمرانوں کو چاہیئے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کریں کیونکہ روزے دار کی خدمت کرنا اللہ تعالی کے نزدیک بلند ترین عبادت ہے۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے حکومت سندھ، وزیر داخلہ سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ شبہائے قدر، یوم علی اور نماز عید پر سیکیورٹی کے فول پُروف انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ اس مقدس مہینے میں کوئی بھی دہشت گردی کا دلخراش واقعہ ہرگز پیش نہ آسکے۔


خبر کا کوڈ: 724782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724782/کے-الیکٹرک-نے-رمضان-المبارک-میں-غیر-اعلانیہ-لوڈشیڈنگ-کی-شدید-احتجاج-کیا-جائے-گا-علامہ-ناظر-عباس-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org