0
Tuesday 15 May 2018 10:48

حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، بالخصوص جنکے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، بالخصوص جنکے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں، نواز شریف 3 بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے، حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہیئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے سروسز اسپتال لاہور میں زیرِعلاج وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف 3 بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 724810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش