0
Tuesday 15 May 2018 17:49

ٹرمپ کا یہ قدم ناپسندیدہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور امن کے جذبہ کے خلاف ہے، پروفیسر بھیم سنگھ

ٹرمپ کا یہ قدم ناپسندیدہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور امن کے جذبہ کے خلاف ہے، پروفیسر بھیم سنگھ
اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی میں جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے اراکین کی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی۔ نیشنل پنتھرس کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے اس ہنگامی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں کئی وکلاء، سیاسی اور سماجی کارکن شامل ہوئے۔ میٹنگ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کے ذریعہ منظور کردہ قراردادوں کی روح کے خلاف  امریکہ نے یروشلم میں اپنا سفارتخانہ قائم کرنے کے فیصلہ کیا ہے جو سراسر انسانی اقدار کے خلاف ہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے دنیا کے تمام ترقی پسند، امن پسند اور سکیولر لوگوں سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عالمی امن کے ساتھ کھلواڑ کرنے سے روکا جانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ قدم ناپسندیدہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور امن کے جذبہ کے خلاف ہے۔ بھیم سنگھ نے کہا کہ ان کے اس قدم کی یہودیوں کی اکثریت حمایت نہیں کرتی جو ماضی اور حال کی تاریخ کو امریکی صدر سے زیادہ سمجھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 724828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش