QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام، عمران خان نے 6 رکنی کمیٹی بنا دی

15 May 2018 14:46

میر بلخ شیر مزاری کمیٹی کے کنوینیر جبکہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر خان ترین، اسحاق خان خاکوانی، مخدوم خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ کمیٹی کے ممبران ہونگے، کمیٹی صوبے کے قیام کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کے لئے ماہرین سے اپنی رائے بھی طلب کرسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کمیٹی کے کنوینیر جبکہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ،مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین ،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خان خاکوانی، سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ کمیٹی جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے تمام ضروری اقدامات اور پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور حکومت کے قیام کے100 روز کے اندر پارٹی کو عمل درآمد رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی صوبے کے قیام کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کے لئے ماہرین سے اپنی رائے بھی طلب کرسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 724883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724883/جنوبی-پنجاب-صوبہ-کا-قیام-عمران-خان-نے-6-رکنی-کمیٹی-بنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org