0
Tuesday 15 May 2018 15:24

ملک دشمن بیان پر نواز کو شرم آنی چاہیئے، جلد اڈیالہ جیل ہونگے، جہانگرین ترین

ملک دشمن بیان پر نواز کو شرم آنی چاہیئے، جلد اڈیالہ جیل ہونگے، جہانگرین ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک دشمن بیان دے کر ثابت کیا ہے کہ اس کی اصل وفاداری پاکستان دشمن بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے ہے، نوازشریف کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ملک دشمن بیان پر نواز شریف کو شرم آنی چاہیئے، مودی کی زبان بولنے والا نواز شریف جلد اڈیالہ جیل میں ہوگا، جہانگیر خان ترین نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ جنرل الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے، انشاءاللہ عمران خان کو وزیراعظم بنا کر دم لیں گے۔ اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کیں، جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیر محمد اعوان، نواب امان اللہ خان، میاں شفیق ارائیں، چوہدری زوار وڑائچ، طاہر خان ملیزئی، ملک آصف اعوان، حافظ صدیق ارائیں، رانا ارسلان خان، ملک شاہ نواز کلیار، چوہدری اعجاز یوسف، چوہدری نثار و دیگر نے ملاقات کی۔ حال ہی میں نون لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونیو الے ملک احمد نواز نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 724894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب