QR CodeQR Code

قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ضمانت پر رہا

15 May 2018 18:03

فریقین میں خواتین پر تنازعہ بتایا جاتا ہے, ملزم کی گرفتاری پر اس نے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی اور عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی درخواست منظور کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل سیشن جج پشاور عظیم اللہ مشوانی نے تھانہ شرقی کی حدود میں قتل کرکے لاش قبرستان میں پھینکنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ملزم کی جانب سے اسفندیار خان ایڈووکیٹ نے درخواست کی پیروی کی، استغاثہ کے مطابق ملزم ابرار ساکن ستار شاہ کالونی پر الزام ہے کہ اس نے کچھ عرصہ قبل تھانہ شرقی کی حدود میں ایک شخص راحت علی شاہ کو قتل کرکے اس کی لاش شاہ شہید بابا کے قبرستان میں پھینک دی تھی، فریقین میں خواتین پر تنازعہ بتایا جاتا ہے، ملزم کی گرفتاری پر اس نے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی اور عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی درخواست منظور کرلی۔


خبر کا کوڈ: 724951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724951/قتل-کے-الزام-میں-گرفتار-ملزم-ضمانت-پر-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org